کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں

اموات کے اعتبار سے اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا ہے

اٹلی میں گزشتہ دو روز کے دوران 900 کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار 405 ہو گئی ہے جب کہ چین میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ امریکا میں بھی 9 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعدوہاں اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں 3 اور پیرو میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایران اور اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 18، 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ جرمنی میں 15 ہزار سے زائد اور امریکا میں 14 ہزار سے
زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ اموات کے اعتبار سے اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا ہے ۔ اٹلی میں گزشتہ دو روز کے دوران 900 کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار 405 ہو گئی ہے جب کہ چین میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ امریکا میں بھی 9 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعدوہاں اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں 3 اور پیرو میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایران اور اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 18، 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ جرمنی میں 15 ہزار سے زائد اور امریکا میں 14 ہزار سے
زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
شمالی کوریا میں ہزاروں افراد کو قرنطینہ سے نکال دیا گیا
شمالی کوریا نے اب تک سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں کی لیکن وہاں کے سرکاری میڈیا کے مطابق 4 ہزار سے زائد افراد کو ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد قرنطینہ سے نکال دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر شمالی کورین میڈیا کے اعدادو شمار کو دیکھا جائے تو وہاں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ سے نکالا جا چکا ہے۔
ریاست کیلی فورنیا کے رہائشیوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت
اس کے علاوہ 4 کروڑ نفوس پر مشتمل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے تمام شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ واشنگٹن کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یا تو وہ اپنے گھروں کو آ جائیں یا پھر باہر ہی رہیں۔ گورنر کیلی فورنیا گیون نیوسم نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں ریاست کے 56 فی صد لوگ کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں جس کے لیے اسپتالوں کو 20 ہزار بستروں کی ضرورت ہو گی۔

 

یو این سیکرٹری جنرل کی تشویش اور امریکی صدر کو معجزے کی آمد کا انتظار
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 10 ہزار 49 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 49 ہزار 660 لوگ متاثرہ ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وبا کو روکا نہ گیا تو اس سے لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک معجزے کی طرح ختم ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر آیا تھا اور اس سے اب تک دنیا کے 180 ممالک متاثرہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک اور 454 متاثر ہو چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More