سوات: کورونا کے تین مشتبہ مریض کلئیر، دو کے ٹیسٹ آنا باقی ہیں، ڈی سی سوات

سوات میں کورونا کا کوئی بھی مریض نہیں ہے

کورونا کے سدباب کے حوالے سے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا واِئرس کی سدباب کیلیے مشترکہ حکمت عملی کا آغاز کردیاہے۔ ڈی سی سوات نے اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں پانچ مشتبہ کسیز سامنے آئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کورونا کے سدباب کے حوالے سے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا واِئرس کی سدباب کیلیے مشترکہ حکمت عملی کا آغاز کردیاہے۔ ڈی سی سوات نے اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں پانچ مشتبہ کسیز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں سے تین مریضوں کو کلیر جبکہ دو کے ٹیسٹ آنا باقی ہے ۔مشترکہ اجلاس میں بریگیڈیئر نسیم انور ، ڈی سی ثاقب رضاء اسلم ، ڈی پی او قاسم علی خان سمیت اہم افسران شریک تھے ضلع بھر میں متعدد مقامات پر کرونٹاین سینٹر قایم کیے گئے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں کرونٹاین سینٹرز قایم کر دئے ہیں۔ ۔

ڈی سی سوات کا کہنا یے کہ سوات میں لوگوں کو گھروں کے اندر کرونٹاین کر رہے ہیں ۔جبکہ مریضوں کیلئے ان لائن ڈاکٹر سرورسز شروع کر دئے ہیں اور ہسپتالوں کو ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں
ڈی سی سوات کا کہنا یے کہ میڈیکل کے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علماء مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More