سوات میں 7 مقامات پر سکریننگ شروع، گیارہ آئسولیشن پوائنٹس بھی قائم

ضلعی انتظامیہ اور عسکری قیادت نے حکمت عملی وضع کردی

سوات میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ اور عسکری حکام نے سر جوڑ کر مشترکہ حکمت عملی وضع کر دی، سوات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے انتظامیہ اور پاک فوج کا مشترکہ لائحہ عمل تیار، ضلع سوات میں 7 مقامات پر سکریننگ شروع، بیرون ملک سے سوات آنے والوں کے کوائف اکٹھے کرنے کی ذمہ داری پٹواریوں کے سپرد،سوات میں پانچ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں تین مریضوں کو کلیئر جبکہ دو کے ٹسٹ آنا باقی ہے، ضلع بھڑ میں متعدد مقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ اور عسکری حکام نے سر جوڑ کر مشترکہ حکمت عملی وضع کر دی، سوات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے انتظامیہ اور پاک فوج کا مشترکہ لائحہ عمل تیار، ضلع سوات میں 7 مقامات پر سکریننگ شروع، بیرون ملک سے سوات آنے والوں کے کوائف اکٹھے کرنے کی ذمہ داری پٹواریوں کے سپرد،سوات میں پانچ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں تین مریضوں کو کلیئر جبکہ دو کے ٹسٹ آنا باقی ہے، ضلع بھڑ میں متعدد مقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

آن لائن ڈاکٹر سروسز شروع کر دئیے ہیں، تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہسپتالوں کو ضروری آلات فراہم کر دئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سوات میں کوروناوائرس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدارت بریگیڈئر نسیم انور منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرام شاہ، ADC ریلیف ریاض علی خان، اے ڈی سی حامد خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ، ایم ایس سیدو ہسپتال ڈاکٹر نعیم خان، ڈی پی او قاسم علی خان، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، وائس چیئرمین غفور خان عادل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کوروناوائرس کے حوالے سے اب تک اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے بتایا کہ سوات میں کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے علماء کرام اور مشائخ عظام کے تعاون حاصل کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے اُٹھائے جانے والی اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سوات میں 7 مقامات پر سکریننگ شروع کر دی ہے جبکہ گیارہ آئسولیشن پوائنٹس بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اور ان دنوں 1700 افراد بیرون ملکوں سے سفر کرکے سوات آ چکے ہیں جن کے کوائف اکٹھے کرنے کیلئے پٹواریوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اس موقع پر ڈی ایچ او نے بھی اب تک ہونے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا اور محکمہ صحت کی طرف سے اب تک اُٹھائے جانے والی احتیاطی تدابیر بارے اجلاس کو بریف کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈئر نسیم انور نے کہا کہ پاک فوج مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاک فوج اپنی تمام کوششیں بروئے کا ر لائے گی انہوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاک فوج اور انتظآمیہ نے اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیا اور کورونا کے روک تھام کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سوات میں کوروناوائرس کے روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں گے اور ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج مشترکہ طور پر کام کرے گی جبکہ پاک فوج نے متاثرین اور نادار لوگوں کیلئے راشن فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More