ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی

سندھ بھر میں یہ تعداد 292 تک جاپہنچی

سندھ میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں متاثرین کی تعداد 292 ہوچکی ہے۔ 638 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 5 افراد زندگی کی جنگ جیت کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 152، خیبر پختون خوا میں 31، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں 10 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی جب کہ سندھ بھر میں یہ تعداد 292 تک جاپہنچی۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہ تعداد 646 ہوگئی۔ سندھ میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں متاثرین کی تعداد 292 ہوچکی ہے۔ 638 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 5 افراد زندگی کی جنگ جیت کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 152، خیبر پختون خوا میں 31، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں 10 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 439 افراد کی ملک کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کی گئی جس کے دوران کورونا وائرس کے 202 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More