پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

اجمل وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جبکہ کراچی میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا

پشاور(ویب ڈیسک )اجمل وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جبکہ کراچی میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

اجمل وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کیلئے آج صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 7 روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی ہے اور ریسٹورنٹ سمیت دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پٹرول پمپ، ادویات اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی اور مال بردار گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنی ہوگا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ علمائے اکرام سے رابطے میں ہیں اور عوام سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل ہے، لوگ اجتماع میں جانے سے گریز کریں، سماجی رابطوں کو محدود کریں، عوام ساتھ دیں گے تو اس جنگ میں کامیاب ہو سکیں گے، طبی عملے میں اضافے کے لیے 13 سو ڈاکٹرز بھرتی کیے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More