کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں شہروں کے اندرچلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے، بسیں اور آن لائن سروس پر بھی پابندی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے۔ اویس شاہ نے بتایا کہ صوبے میں2 دن میں300 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 50 کے روٹ پرمٹ منسوخ، 20 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 5 ٹرانسپورٹرز پر مقدمے درج کیے