وزیراعظم نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر وزرا و ماہرین شریک ہوں گے

معاشی امدادی پیکیج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا اور ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ معاشی ٹیم کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی پیکیج مختص کرے گی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی معاشی پیکیج کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے اور پنجاب حکومت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آج معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر وزرا و ماہرین شریک ہوں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں معاشی امدادی پیکیج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا اور ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ معاشی ٹیم کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی پیکیج مختص کرے گی۔

 

ذرائع کے مطابق خصوصی معاشی پیکیج کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے اور پنجاب حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر ملک کو لاک ڈاؤن کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More