سوات میں تاجروں اور انتظامیہ کی اہم بیٹھک،عوام کو سستے ریٹ پر آٹا فراہمی کی یقین دہانی

لوکل آٹا 808اور پنجاب کا آٹا1050روپے فروخت کیا جائے گا

ناجائز منافع خوروں کے روک تھام اور ارزاں نرخ پر آٹا فراہم کرنے بارے انتظامیہ اورتاجروں کی اہم بیٹھک، سوات میں لوکل آٹا808روپے اور پنجاب آٹا 1050 روپے فی تھیلہ آج سے دستیاب ہوگا، ڈپٹی کمشنرسوات کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلے، اجلاس میں تاجروں کی نمائندگی سوات ٹریدرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کی، مشکل وقت میں منافع خوری سے گریز کیاجائیگا، تفصیلات کے مطابق سوات میں آٹا مہنگے دام فروخت کرنے کا ڈی سی سوات نے نوٹس لیا اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اورآٹا ڈیلروں کے علاوہ اے ڈی سی سوات حمیدخان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ناجائز منافع خوروں کے روک تھام اور ارزاں نرخ پر آٹا فراہم کرنے بارے انتظامیہ اورتاجروں کی اہم بیٹھک، سوات میں لوکل آٹا808روپے اور پنجاب آٹا 1050 روپے فی تھیلہ آج سے دستیاب ہوگا، ڈپٹی کمشنرسوات کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلے، اجلاس میں تاجروں کی نمائندگی سوات ٹریدرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کی، مشکل وقت میں منافع خوری سے گریز کیاجائیگا، تفصیلات کے مطابق سوات میں آٹا مہنگے دام فروخت کرنے کا ڈی سی سوات نے نوٹس لیا اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اورآٹا ڈیلروں کے علاوہ اے ڈی سی سوات حمیدخان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.

اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ آئندہ دودنوں میں آٹا ڈیلر بغیرکوئی منافع آٹا فروخت کریگا۔ جس کے مطابق لوکل آٹا فی تھیلہ 808روپے جبکہ پنجاب کا آٹا فی تھیلہ 1050 روپے پر فروخت ہوگا۔ اس موقع پر ڈی سی سوات نے خبردارکیا کہ مہنگے دام آٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کاروبار ی لوگ عوام کے ساتھ تعاون کامظاہرہ کریں گے اور ان دودنوں میں آٹا ڈیلرز لوگوں کو ریلیف دینے میں اپناکرداراداکریں انہوں نے کہا کہ آٹا ڈیلرز لوکل آٹا فی تھیلہ 808 روپے جبکہ پنجاب کاآٹا فی تھیلہ 1050 روپے پر فروخت کریں گے انہوں نے تمام دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More