ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں،عبد الرحیم

تاجربرادری لوگوں سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے سے گریز کریں

سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈ ڈویژن میں یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کرونا وائرس بارے حکومتی احکامات پر تاجروں اورعوام نے بھرپور عملدرآمد کامظاہرہ کیاہے تاجربرادری لوگوں سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے سے گریز کریں، مصیبت کی اس گھڑی میں تاجر برادری عوام کے ساتھ ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ کرونا کیخلاف شانہ بشانہ اپنا کرداراداکریں گے، کسی قسم کی سیاسی عزائم نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اورتاجربرادری نے ماضی میں بھی ملک وقوم کے خاطر بیش بہاں قربانیاں دے چکی ہے۔ دہشت گردی ہویا سیلاب اور یازلزلہ، یہاں کے عوام اورتاجربرادری نے کافی جانی ومالی نقصانات اٹھائے ہیں لیکن ان کے نقصانات کاازالہ نہیں ہواہے۔ اور اس میں تاجربرادری بری طرح متاثرہوئے لیکن حکمرانوں نے ان کی کسی قسم کی مدد نہیں کی۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈ ڈویژن میں یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کرونا وائرس بارے حکومتی احکامات پر تاجروں اورعوام نے بھرپور عملدرآمد کامظاہرہ کیاہے تاجربرادری لوگوں سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے سے گریز کریں، مصیبت کی اس گھڑی میں تاجر برادری عوام کے ساتھ ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ کرونا کیخلاف شانہ بشانہ اپنا کرداراداکریں گے، کسی قسم کی سیاسی عزائم نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اورتاجربرادری نے ماضی میں بھی ملک وقوم کے خاطر بیش بہاں قربانیاں دے چکی ہے۔ دہشت گردی ہویا سیلاب اور یازلزلہ، یہاں کے عوام اورتاجربرادری نے کافی جانی ومالی نقصانات اٹھائے ہیں لیکن ان کے نقصانات کاازالہ نہیں ہواہے۔ اور اس میں تاجربرادری بری طرح متاثرہوئے لیکن حکمرانوں نے ان کی کسی قسم کی مدد نہیں کی۔

آج بھی تاجربرادری کرونا کے خلاف جہاد میں حکومت کے ساتھ ہیں اور ملاکنڈڈویژن کے تاجروں نے حکومتی ہدایات پر لاک ڈاؤن کرکے حکومت کیساتھ یکجہتی کامظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کی ہربات کی تائید علاقے اورعوام کی بہتر مفاد میں کہا ہے اورآئندہ بھی کریں گے لیکن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملاکنڈڈویژن کے عوام اورتاجروں کی یوٹیلٹی بلز معاف کردیاجائے اور حکومت کوآنے والی امداد کو متاثرین میں تقسیم کیاجائے۔ انہوں نے تاجروں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کیساتھ تعاؤن کامظاہرہ کریں۔ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کیاجائے۔ یہ وقت کمانے کانہیں بلکہ لوگوں کو اشیائے خوردونوش کے سلسلے میں ریلیف فراہم کرنے کا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More