پہاڑی تودہ سڑک پر گر گیا،سوات اور بونیر کا زمینی راستہ بند

ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے سڑکیں سنسان

کڑاکڑ میں پہاڑی تودہ سڑک پر گرنے سے سوات اور بونیر کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے ۔ ضلع سوات اور بونیر کے سرحدی علاقہ میں واقع پہاڑسے وقتا وفوقتا سلائڈنگ ہوتی رہتی ہے، گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے کڑاکڑ میں بڑا پہاڑی تودہ سڑک پر گر گیا ہے ، جس سے سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، جبکہ لنڈاکے چیک پوسٹ بھی اج مکمل طور پر بند ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )کڑاکڑ میں پہاڑی تودہ سڑک پر گرنے سے سوات اور بونیر کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے ۔ ضلع سوات اور بونیر کے سرحدی علاقہ میں واقع پہاڑسے وقتا وفوقتا سلائڈنگ ہوتی رہتی ہے، گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے کڑاکڑ میں بڑا پہاڑی تودہ سڑک پر گر گیا ہے ، جس سے سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، جبکہ لنڈاکے چیک پوسٹ بھی اج مکمل طور پر بند ہے ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں مکمل لاک ڈاون ہے ، شہر کے تمام سڑکیں ٹریفک سے خالی جگہ جگہ پولیس تعینات کردیئے گئے ہیں، جو بلا ضرورت انے جانے والوں کو روک رہے ہیں
سوات کے دیگر تحصیلوں کبل ، چارباغ، خوازہ خیلہ ، مدین اور بریکوٹ میں بھی مکمل لاک ڈاون ہے، ان تحصیلوں میں پولیس گشت کررہے ہیں تاکہ کوئی اپنے گھروں سے نہ نکل سکیں
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بھی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، ڈی سی سوات کے مطابق جو لوگ مسلسل لاک ڈآون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کو تین دن کیلئے لاک اپ میں ڈال دیں
ضلع بھر میں صرف میڈیکل سٹوروں کو کھلا رکھا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے دوائیاں خرید سکیں ان کی تعداد بھی کافی کم ہے ۔ جبکہ صبح کے وقت سبزی منڈی کو کھولا گیا تھا تاکہ لوگ اپنے ضرورت کی اشیائ لے جا سکیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More