مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا ہی سے کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد پوری یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔

پشاور(نیوز ڈیسک )تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا ہی سے کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد پوری یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔
حکومتی پالیسی کے مطابق یونین کونسل منگا کے رہائشی 46 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان 46 میں سے 39 افراد سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی ، وہ انہیں سامنے لائیں گے، ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More