سوات: لاک ڈاؤن برقرار، کھلی دکانیں بند کردی گئی

رکشوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا

مینگورہ شہر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بازاروں کو نکل ٓئے جبکہ ٹریفک بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔ شہر میں لوگوں کے رش کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اعلانات شروع کردیئے ہیں اور جو دکانیں کھلی ہوئی تھی ان کو بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ رکشوں پر پابندی کے باوجود باہر والے رکشوں کوواپس کیا جارہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بازاروں کو نکل ٓئے جبکہ ٹریفک بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔ شہر میں لوگوں کے رش کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اعلانات شروع کردیئے ہیں اور جو دکانیں کھلی ہوئی تھی ان کو بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ رکشوں پر پابندی کے باوجود باہر والے رکشوں کوواپس کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سوات مین اشیائے خوردونوش اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروباری مراکز کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بار بار لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ گھروں تک محدود رہے اور بلا وجہ بلا ضرورت گھر سے باہر نا نکلے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More