سوات : تبلیغی مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا

بیرون ممالک سے آنے والی جماعتیں واپس بھیج دی گئیں

تحصیل انتظامیہ بابوزئی نے تبلیغی مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد تختہ بند تبلیغی مرکز کو عارضی طور پر مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تبلیغ کیلئے آئے بیرون ممالک کے لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ تبلیغی مرکز تختہ بند میں کارروائی کی اور باہمی مشاورت کے بعد مرکز کو بند کردیا گیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل انتظامیہ بابوزئی نے تبلیغی مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد تختہ بند تبلیغی مرکز کو عارضی طور پر مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تبلیغ کیلئے آئے بیرون ممالک کے لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ تبلیغی مرکز تختہ بند میں کارروائی کی اور باہمی مشاورت کے بعد مرکز کو بند کردیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سےدور رکھا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More