شانگلہ میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آگیا

تحصیل پورن کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن کے آئسولیشن سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق 36 سالہ عبدالباعث کا تعلق تحصیل پورن کے علاقے دونکاچہ یونین کونسل چوگا سے ہے ۔ متاثرہ مریض عبدالباعث لاہور میں جیولری کا کوربار کرتا ہے اور 21 مارچ کو واپس گاؤں آیا تھا۔ شانگلہ انتظامیہ کے مطابق 23 مارچ کو وہ بخار کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور بھی گیا تھا جہاں وہ عام علاج کے بعد گاؤں واپس لوٹا تھا۔

شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن کے آئسولیشن سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق 36 سالہ عبدالباعث کا تعلق تحصیل پورن کے علاقے دونکاچہ یونین کونسل چوگا سے ہے ۔ متاثرہ مریض عبدالباعث لاہور میں جیولری کا کوربار کرتا ہے اور 21 مارچ کو واپس گاؤں آیا تھا۔ شانگلہ انتظامیہ کے مطابق 23 مارچ کو وہ بخار کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور بھی گیا تھا جہاں وہ عام علاج کے بعد گاؤں واپس لوٹا تھا۔ 24 مارچ کو شدید تکلیف کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن پہنچایا گیا جہاں اُن کے ٹیسٹ کے لئے نمونے کے ایم یو پشاور بھیجے گئے ۔

آج ہی متاثرہ مریض کے ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے ۔ شانگلہ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ مریض کے رہائشی علاقے کو سیل کردیا جا رہا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More