خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض صحتیاب

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریض صحتیاب ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے تصدیق کی کہ اب کورونا کے دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
اجمل وزیر نے بتایا کہ بونیر کی ایک خاتون اور پشاور کے پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ضلع خیبر کے رہائشی صحتیاب ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں رہائش پذیر دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے تصدیق کی کہ اب کورونا کے دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
اجمل وزیر نے بتایا کہ بونیر کی ایک خاتون اور پشاور کے پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ضلع خیبر کے رہائشی صحتیاب ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں رہائش پذیر دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شالوبار میں 29 سالہ عادل رحمٰن کورونا وائرس کے سبب 14دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اب صحتیاب ہو گئے ہیں۔
عادل خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے پہلے مریض ہیں اور انہیں بدھ کو پولیس سروس ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جہاں انہیں 14دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 26 مارچ کی شام تک 421، پنجاب میں 335، بلوچستان میں 131 اور خیبرپختونخوا میں 121، گلگت بلتستان 84 اسلام آباد 25 اور آزاد کشمیر مین ایک کیس سامنے آیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More