بونیر: چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد پانچ ہو گئی

متاثرہ افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے

ضلع بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،بونیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کے مطابق بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور چاروں افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں ۔ متاثرہ چار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی ۔ متاثرہ افراد میں علاقہ غورغشتو کے اعجاز خان اور جوہر خان جبکہ باجٹکہ کے علاقے سے زبیر اور جوڑ سے مسماۃ حسن زیبا شامل ہیں۔ خاتون مریضہ کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،بونیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کے مطابق بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور چاروں افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں ۔ متاثرہ چار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی ۔ متاثرہ افراد میں علاقہ غورغشتو کے اعجاز خان اور جوہر خان جبکہ باجٹکہ کے علاقے سے زبیر اور جوڑ سے مسماۃ حسن زیبا شامل ہیں۔

خاتون مریضہ کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کے رہائشی علاقوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More