سوات : لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد،پولیس کنٹرول نے لاعلمی کا اظہار کردیا

ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کو بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

سوات میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے کنٹرول پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،کنٹرول پولیس کے مطابق انہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سوات میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ وٹس ایپ پر بھی پولیس کی آڈیو ریکارڈنگ شیئر کی جا رہی ہے ودلیکن اس حوالے سے سپیشل برانچ پولیس اور پولیس کنٹرول سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے انہیں کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جمعہ کی شام سات بجے پولیس کے دونوں محکموں سے رابطہ ہوا تب بھی انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا اور رات ساڑھے گیارہ بجے جب دوبارہ رابطہ کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے کنٹرول پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،کنٹرول پولیس کے مطابق انہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سوات میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ وٹس ایپ پر بھی پولیس کی آڈیو ریکارڈنگ شیئر کی جا رہی ہے ودلیکن اس حوالے سے سپیشل برانچ پولیس اور پولیس کنٹرول سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے انہیں کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جمعہ کی شام سات بجے پولیس کے دونوں محکموں سے رابطہ ہوا تب بھی انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا اور رات ساڑھے گیارہ بجے جب دوبارہ رابطہ کیا گیا تو پھر بھی پولیس کنٹرول نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش کے کہ سوات میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا اور گاڑیوں سمیت پیدل چلنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اس حوالے سے سرکاری طور پر کسی قسم کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More