سوات : نیوزی لینڈ سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق

خاتون کے شوہر اور بچوں کے ٹیسٹ کلئیر قرار

نیوزی لینڈ سے آئی ہوئی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ شوہر اور بچوں کے ٹیسٹ کلیئر قرار،محکمہ صحت سوات کے مطابق چند روز قبل نیوزی لینڈ سے ایک فیملی سوات کی تحصیل چارباغ آئی تھی ، جن پر کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا، جس کے بعدمحکمہ صحت کی ٹیم نے فیملی سے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوادئے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ سے آئی ہوئی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ شوہر اور بچوں کے ٹیسٹ کلیئر قرار،محکمہ صحت سوات کے مطابق چند روز قبل نیوزی لینڈ سے ایک فیملی سوات کی تحصیل چارباغ آئی تھی ، جن پر کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا، جس کے بعدمحکمہ صحت کی ٹیم نے فیملی سے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوادئے تھے جن کی رپورٹ آج محکمہ صحت سوات کو موصول ہوگئی۔ جس میں خاتون کا ٹیسٹ مثبت جبکہ اس کےشوہر اور بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، محکمہ صحت نے حفاظتی اقدامات تیزکردیئے ہیں جبکہ فیملی کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More