ضلع بدر ڈرگ انسپکٹر کے حق میں سول سوسائٹی بول اٹھی

ضلع بدر ڈرگ انسپکٹر نے جعلی مافیا کے خلاف جنگ لڑی،سول سوسائٹی

گزشتہ روز ڈی سی سوات کی جانب سے سوات سے ٹرانسفر کئے جانے والے ڈرگ انسپکٹر نزیر احمد کے حق میں فارماسسٹس سمیت مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کے نام اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ سینئیر ڈرگ انسپکٹر نزیر احمد ایک ایماندار افیسر ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ علاقہ عوام کی خاطر ڈرگ مافیا سے جنگ لڑی۔ نزیر احمد ہمیشہ ہی سے جعلی ادویات اور ممنوعہ انڈین ادویات کے خلاف مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاتے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) گزشتہ روز ڈی سی سوات کی جانب سے سوات سے ٹرانسفر کئے جانے والے ڈرگ انسپکٹر نزیر احمد کے حق میں فارماسسٹس سمیت مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کے نام اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ سینئیر ڈرگ انسپکٹر نزیر احمد ایک ایماندار افیسر ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ علاقہ عوام کی خاطر ڈرگ مافیا سے جنگ لڑی۔ نزیر احمد ہمیشہ ہی سے جعلی ادویات اور ممنوعہ انڈین ادویات کے خلاف مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاتے۔

موجودہ حالات میں بھی انہوں نے مہنگے داموں ماسک اور سینیٹائزر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے۔ جس کی وجہ سے ڈرگ مافیا نے انہیں راستے سے ہٹانے کیلئے سازش کی۔ ان افراد نے ڈی سی سوات سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ نزیر احمد کو صفائی کو موقع دیکر حقیقت تک پہنچا جائے اور سوات کو ایسے نڈر اور باصلاحیت ڈرگ انسپکٹر کو تبدیل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...