پروٹوکول پر مکمل عمل ہوا تو کراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے: شاہ محمود

قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی

4 سے 11 اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور  اس کے لیے قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی، 4 سے 11 اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے اور  دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جب کہ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیرتعلیم طلبا کو واپس لانا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعدادکار بتدریج بڑھا رہے ہیں لہٰذا پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More