چین نے کورونا سے ہونیوالی اموات کے اعداد و شمار دنیا سے چھپائے: امریکی انٹیلی جنس

چین نے ہوبئی کے شہر ووہان شہر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کیا

کورونا وائرس سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کے دعوے پر امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزامات کی بارش کر دی۔ امریکی اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی حد اور وبا سے ووہان شہر میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔ اراکین کانگریس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کے اعداد و شمار اورمعلومات سے متعلق تحقیقات کی جائیں اور اموات کی صحیح تعداد دنیا کے سامنے لائی جائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین نے ہوبئی کے شہر ووہان شہر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔ کورونا وائرس سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کے دعوے پر امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزامات کی بارش کر دی۔ امریکی اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی حد اور وبا سے ووہان شہر میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔ اراکین کانگریس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کے اعداد و شمار اورمعلومات سے متعلق تحقیقات کی جائیں اور اموات کی صحیح تعداد دنیا کے سامنے لائی جائے۔

 

امریکی اراکین کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ چین میں کورونا وائرس سے متعلق جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس دسمبر میں چین میں ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، جب چین کے شہر ووہان میں کسیز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاتو چین نے ووہان کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا جس سے وہاں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔ چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 82 ہزار کے قریب کیس اور 3 ہزار 300 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور وہاں اموات 5 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More