امریکا میں ایک ہی روز میں ہزار سے زائد اموات، دنیا میں ہلاکتیں 47 ہزار سے بڑھ گئیں
امریکا میں بھی ایک ہی روز میں ہزار سے زائد اموات کے بعدوہاں مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد جب کہ اموات 47 ہزار251 ہو گئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ایک لاکھ 94 ہزار 585 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 ہزار کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 300 سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک ہی روز میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہونے کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 5 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں آج 4 پاکستانیوں سمیت مزید 563 موت کی گھاٹی میں اتر گئے جب کہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 352 ہو چکی ہے