
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا
کورونا کے 90 فیصد متاثرین میں پلازمہ کی ضرورت نہیں پڑتی
ڈاکٹر ثاقب کہتے ہیں کہ اس طریقہ علاج کے لیے حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ پریس کانفرنس میں قومی کرکٹر رومان رئیس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے اور اپنا پلازمہ عطیہ کرنے پر یحییٰ کو مبارک بعد پیش کی اور عوام سے احتیاط کرنے اور حکومتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی۔ یحییٰ جعفری کا پلازمہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج پیسیو امیونائزیشن کے طریقے سے کرنے میں کام آئے گا۔ ملک میں پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ علاج ممتاز ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر اختیار کیا جارہا ہے جس کی اجازت حکومت سندھ دے چکی ہے