
دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں، مریضوں کی تعداد بھی 10 لاکھ سے اوپر
ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی دنیا میں سب سے آگے ہے
13 ہزار 915 لوگ ہلاک اور ایک لاکھ 15 ہزار 242 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اٹلی کے بعد دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ایک روز کے دوران ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد یورپی ملک میں اموات کی تعداد 10 ہزار 348 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ ہو گئی ہے۔ فرانس میں 5 ہزار387 اور جرمنی میں ایک ہزار 107 لوگ وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب جب کہ بیلجیم میں اموات ایک ہزار سے اوپر ہو گئی ہیں