پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ عالمگیر وبا کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے

پاک فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کے شہر دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ عالمگیر وبا کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کے شہر دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

 

زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کووڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More