ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کا باعث بننے والے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا

انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرین کی حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔ مئی 2018 میں انٹیلی جنس کمیونٹی میں بطور انسپکٹر جنرل فرائض انجام دینے والے مائیکل ایٹ کنسن نے گزشتہ برس کانگریس کو یوکرین کے ساتھ امریکی ڈیل کے حوالے سے الرٹ کیا تھا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کا باعث بننے والے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرین کی حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔ مئی 2018 میں انٹیلی جنس کمیونٹی میں بطور انسپکٹر جنرل فرائض انجام دینے والے مائیکل ایٹ کنسن نے گزشتہ برس کانگریس کو یوکرین کے ساتھ امریکی ڈیل کے حوالے سے الرٹ کیا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم امریکی سینیٹ میں ریپنلکنز کی اکثریت ہونے کی وجہ سے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہم حکومتی ادارے میں کام کرنے کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کانگریس کو بھیجے گئے اپنے خط میں لکھا کہ میں بطور امریکی صدر ہدایت کرتا ہوں کہ مائیکل اینٹ کنسن کو ملازمت سے برطرف کیا جائے۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد مائیکل ایٹ کنسن30 روز میں ملازمت سے فارغ ہو جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More