كوئٹہ میں لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر 43 دكانیں اور 4 فیكٹریاں سیل؛ 39 افراد گرفتار

دكانداروں كی بڑی تعداد كو انتباہی نوٹسز جاری كردیئے گئے۔

اسسٹنٹ كمشنر كوئٹہ سٹی سیدہ ندا كاظمی نے عملے كے ہمراہ لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر میكانگی روڈ، كاسی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور گرد و نواح كے علاقوں میں كارروائی كے دوران مجموعی طورپر 43 دكانیں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا۔

کوئٹہ(ویب ڈیسک)كوئٹہ میں لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر كارروائی كے دوران 43 دكانیں اور 4 فیكٹریاں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا گیا۔ اسسٹنٹ كمشنر كوئٹہ سٹی سیدہ ندا كاظمی نے عملے كے ہمراہ لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر میكانگی روڈ، كاسی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور گرد و نواح كے علاقوں میں كارروائی كے دوران مجموعی طورپر 43 دكانیں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا۔ اسی طرح 4 فیكٹریاں بھی سیل كركے بڑی تعداد میں چھالیہ، پان پراگ اور دوسری چیزیں قبضے میں لے لیں جن میں ایک ہزار بوری چالیہ، پان پراگ شامل ہیں جس كو كسٹم كے حوالے كردیا گیا ہے اور ان كی مالیت كروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ دكانداروں كی بڑی تعداد كو انتباہی نوٹسز جاری كردیئے گئے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس كے ہمراہ كارروائی میں 115 گاڑیوں اور موٹرسائیكلوں كے چالان بھی کیے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More