ایک سکریننگ لیبارٹری کاقیام حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے،امیر مقام

عمران نیازی ایسے نازک اورحساس موقع پربھی صرف اپنوں کونوازنے کیلئے ٹائیگرفورس تشکیل دے رہاہے

پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کویک جان ہوکربحرانوں کیخلاف سیسہ پلائی دیواربنناہوگامگرافسوس کی بات ہے کہ عمران نیازی ایسے نازک اورحساس موقع پربھی صرف اپنوں کونوازنے کیلئے ٹائیگرفورس تشکیل دے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج،پولیس،اساتذہ ودیگراداروں کی موجودگی کے باوجودٹائیگرفورس تشکیل دیناسمجھ سے بالاترہے،فرنٹ لائن پرکوروناوائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز،کمپوڈرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی ضروریات کوترجیحی بنیادوں پرحل کرلیناچاہئے بصورت دیگرانہیں اس لڑانے میں مشکلات کاسامناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں صرف ایک سکریننگ لیبارٹری کاقیام حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے،حکومت ہرضلع میں سکریننگ کے لیبارٹری کیلئے فی الفوراقدامات اٹھائیں ورنہ وائرس کے روک تھام کی ناکامی پرحکومت عوام کوجواب دہ ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کویک جان ہوکربحرانوں کیخلاف سیسہ پلائی دیواربنناہوگامگرافسوس کی بات ہے کہ عمران نیازی ایسے نازک اورحساس موقع پربھی صرف اپنوں کونوازنے کیلئے ٹائیگرفورس تشکیل دے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج،پولیس،اساتذہ ودیگراداروں کی موجودگی کے باوجودٹائیگرفورس تشکیل دیناسمجھ سے بالاترہے،فرنٹ لائن پرکوروناوائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز،کمپوڈرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی ضروریات کوترجیحی بنیادوں پرحل کرلیناچاہئے بصورت دیگرانہیں اس لڑانے میں مشکلات کاسامناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں صرف ایک سکریننگ لیبارٹری کاقیام حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے،حکومت ہرضلع میں سکریننگ کے لیبارٹری کیلئے فی الفوراقدامات اٹھائیں ورنہ وائرس کے روک تھام کی ناکامی پرحکومت عوام کوجواب دہ ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع سوات کے بڑے ہسپتال سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں،نرسرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس ہسپتال انتظامیہ کودینے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تین ہفتے لاک ڈاؤن کے بعدبھی تحریک انصاف کی حکومت کیمپس بنانے میں مصروف ہیں مگرریلیف ملنے کاابھی تک کوئی نام ونشان ہی نہیں ہے،مریضوں کودوائی مرنے کے بعدملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام نے بہت مشکلات دیکھے ہیں خواہ وہ سیلاب ہو،زلزلہ ہویادہشت گردی ہو،ملاکنڈڈویژن کے عوام کے زخموں پرمزیدنمک پاشی نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)قائدمحمدنوازشریف کی ہدایت پرمیاں شہبازشریف کی قیادت میں سیاست سے بالاتر ہوکرعوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

ماضی میں بھی اداروں کیساتھ مل کربحیثیت قوم ہرمشکل کامقابلہ کیاہے اورسیاست کوبالائے طاق رکھ کرعوام کی فلاح وبہبودکیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے گئے ہیں اورآج بھی وہی جذبہ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں مخیرحضرات ضرورت مندوں کی مددکیلئے بھرپورکردار اداکریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More