محکمہ صحت سندھ کو 10 کروڑ روپے جاری، ڈاکٹرز پھر بھی سہولیات سے محروم

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز حفاطتی کٹس ماسک،گاؤن سرجیکل گلوز سے محروم ہیں

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے محض 10 فیصد ماسک فراہم کیے ہیں۔  ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاجاً بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب گریڈ 19 کے افسر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے میڈیا کو مؤقف دینے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو 10 کروڑ روپے فراہم کردیے۔ حکومت سندھ کی جانب سے فنڈ جاری کرنے کے باوجود حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز حفاطتی کٹس ماسک،گاؤن سرجیکل گلوز سے محروم ہیں۔ اس متعلق لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے محض 10 فیصد ماسک فراہم کیے ہیں۔  ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاجاً بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب گریڈ 19 کے افسر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے میڈیا کو مؤقف دینے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More