احساس پروگرام میں کرپشن،سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کے یوتھ صدر پر الزامات لگا دئے

سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کے یوتھ صدر نے اپنے پارٹنر کو بچا لیا ہے

کالام کے علاقہ اتروڑ احساس پروگرام میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے نئے نئے انکشافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی ائی کے رہنماوں نے ن لیگ اور جماعت اسلامی پر کرپشن کاالزام عائد کیا تھا کہ ان کے کارکن احساس پروگرام کی رقم سے کٹوتی کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پی ایم ایل ن کے رہنما اختر علی خان سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ پروگرام شروع ہونے سے قبل ایک جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ علاقہ دور ہونے کی وجہ سے مستحق افراد سے چار سو روپے کٹوتی کی جائے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ اتروڑ احساس پروگرام میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے نئے نئے انکشافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی ائی کے رہنماوں نے ن لیگ اور جماعت اسلامی پر کرپشن کاالزام عائد کیا تھا کہ ان کے کارکن احساس پروگرام کی رقم سے کٹوتی کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پی ایم ایل ن کے رہنما اختر علی خان سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ پروگرام شروع ہونے سے قبل ایک جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ علاقہ دور ہونے کی وجہ سے مستحق افراد سے چار سو روپے کٹوتی کی جائے گی اور ان روپوں سے ایک پرائویٹ کار ارینج کرکے رقم مینگورہ سے لائی جائے گی ، اس جرگہ میں پی ٹی ائی کے رہنمابھی موجود تھے، لیکن جب پروگرام شروع ہوا تو آصف شہزاد نے اے سی کو وائس مسیج کرکے کٹوتی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس پورے سازش میں اصف شہزاد ملوث ہیں ۔
اسی طرح جماعت اسلامی کالام کے رہنما نصر اللہ خان نے بھی ن لیگ کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ اتروڑ میں دو جگہوں پر احساس پروگرام کی رقم بانٹی جارہی تھی ، اور دونوں جگہوں پر چار سو روپے کٹوتی کی جارہی تھی لیکن اصف شہزاد کی مداخلت پر صرف محمد زبیر ولد اورنگزیب اور محمد سلیم ولد گل زادہ کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی جبکہ پی ٹی ائی کے کارکن احسان رحیم ولد رحیم گل سکنہ گبرال کو حوالات میں بند تو کیا گیا تصویر بھی نکالی گئی لیکن ان کا نام ایف ائی ار میں درج نہیں ہو سکا ہے ۔
کالام کے ساسی جماعتوں نے ڈی سی سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More