کالام،امدادی رقم میں کٹوتی کا مسلہ سیاسی بنا دیا گیا

کٹوتی کا فیصلہ مقامی جرگہ نے کیا تھا

کالام، اتروڑ میں بینظیر اِنکم سپورٹ / احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں کٹوتی کا مسئلہ سیاسی بنا دیا گیا، مقامی جرگہ جس کی سربراہی پی ٹی آئی اتروڑ کے مقامی رہنما کررہے تھے نے متفقہ طور ہر باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ عوام کی سہولت اور کورونا وباء کے خطرے کے ہیش نظر جو ریٹیلر علاقہ میں پروگرام کی رقم تقسیم کریں گے وہ اضافی 200 روپے کٹوتی کریں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب ریٹیلرز نے وہاں پر رقوم کی تقسیم شروع کی تو سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے خبریں شائع ہوئیں جس پر اتروڑ ہی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ملک آصف علی شہزاد نے

سوات (زماُسوات ڈاٹ کام) کالام، اتروڑ میں بینظیر اِنکم سپورٹ / احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں کٹوتی کا مسئلہ سیاسی بنا دیا گیا، مقامی جرگہ جس کی سربراہی پی ٹی آئی اتروڑ کے مقامی رہنما کررہے تھے نے متفقہ طور ہر باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ عوام کی سہولت اور کورونا وباء کے خطرے کے ہیش نظر جو ریٹیلر علاقہ میں پروگرام کی رقم تقسیم کریں گے وہ اضافی 200 روپے کٹوتی کریں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب ریٹیلرز نے وہاں پر رقوم کی تقسیم شروع کی تو سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے خبریں شائع ہوئیں جس پر اتروڑ ہی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ملک آصف علی شہزاد نے سیاست چمکاتے ہوئے قومی جرگے کو پاؤں تلے روند کر اے سی بحرین کو کارروائی کیلئے کہا، پولیس نے ابتدائی طور پر تین افراد کو حراست میں لیا تھا مگر آصف علی شہزاد اور ایک پی ٹی آئی ایم پی اے کی مبینہ مداخلت پر پھر اپنے پارٹی ورکر کو بچا کر باقی دو افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی گئی۔ جبکہ گرفتار تینوں افراد کی حوالات کی تصاویر موجود ہیں اور یہ تصاویر ڈی سی سوات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئیں ہیں۔ اس حوالہ سے میڈیا کے نمائندے گزشتہ روز سے اے سی بحرین سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر متعلقہ اے سی فون نہیں اٹھا رہے جبکہ ایس ایچ او کالام بھی میڈیا نمائندوں سے بات کرنے سے گریزاں ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More