کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی کووڈ-19 آپریشن سیل قائم

کراچی(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی آپریشن سیل قائم کر دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی آپریشن سیل وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 ماہرین شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کووڈ-19 آپریشن سیل سندھ بھر میں کورونا کے مریضوں اور وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا۔ سیل صوبے بھر میں آئی سی یو، آئسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا آپریشن سیل کے ممبران میں کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکریٹری، سی ایم سیکرٹیریٹ مہوش قلبانی بھی شامل ہیں۔ کووڈ-19 کورونا آپریشن سیل کے ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم، عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف ذرداری کے علاوہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر احمد علی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ماہرین میں فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھرل کول انرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More