پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران مختلف کاروبار کھولنے کی اجازت

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو آج سے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان کی سربراہی میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیشنری و کتب کی دکانیں، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں، شعبہ معدنیات، عمارات گرے اسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر سے منسلک کاموں، اینٹوں کے بھٹوں آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات کے کام کی اجازت دی جارہی ہے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق جن شعبوں، صنعتوں کو پہلے ہی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جا چکا ہے وہ بھی طے کیے گئے ایس او پیز کے مطابق کام کرتے رہیں گے،

اس کے علاوہ کھولے جانے والے شعبے اور دکانیں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ایس اوپیز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ دفاتر، دکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اور دیگر ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، لیبر اور دیگر افراد کو آمد و رفت کے لیے پرائیویٹ ذریعے کا انتظام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 21 اضلاع میں گندم کٹائی کا کام شروع ہے جس پر چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے مراحل اور بار دانہ کی فراہمی میں کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھادیا ہے تاہم اس دوران کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More