سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے: وزیر اعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی اور کورونا کے تناظرمیں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے بھرکے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے، ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا۔

علاوہ ازیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کےعوام اس گھڑی میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پرمشکور ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے نوجوانوں کے جذبے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے مگر غریب طبقے کوریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات کا بھی تعاون درکار ہے اس لیے سیاسی قیادت مخیر حضرات کومتحرک کرنے اور ہرمستحق تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نے احساس پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہوکر شفاف اورمیرٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More