کورونا کے باعث تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود

پشاور(ویب ڈیسک) کورونا کی وبا کی وجہ سے تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود ہو گئے ہیں۔ سماجی فاصلہ رکھنے کے اصول پر عمل کی وجہ سے کسی شخص کے انتقال پر تین روز تک تعزیتوں کے سلسلے میں بھی کمی آ رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بہت کم ہے تاہم اس کے باوجود سماجی میل ملاپ میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پشاور کے رہائشی جن کے والد کا حال ہی میں معمول کی طبی وجوہات کی وجہ سے انتقال ہوا ہے نے بتایا کہ کورونا وائرس نے ہر چیز کو تبدیل کر دیا ہے ہم نے سوگ اور تعزیت کے عرصے میں بھی سماجی فاصلہ اپنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہم نے عزیز و اقارب کو تعزیت کیلئے گھر آنے سے منع کر دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More