خوازہ خیلہ، 26 دنوں سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان شاہد کی لاش 26 دن بعد دریائے سوات سے برآمد ہوگئی، بحرین پولیس سٹیشن نے اج بدھ کے روز صبح ایک لاش دریا سے برامد کرلی ، نامعلوم لاش کی اطلاع پرنوجوان شاہد کے ورثاء بحرین پہنچ گئے اور لاش کو شناخت کے بعد ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا ، لاش کو آبائی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 26 دن قبل موٹر کاردریائے سوات میں گر گئی تھی جس میں  تین دوست سوار تھے، جن میں سے دو کی لاشوں کو دریائے سوات سے برامد کیا گیا تھا اور ایک نوجوان کی لاش لاپتہ تھی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More