اتروڑ رقوم کٹوتی معاملہ کی تحقیقات کرنے والے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کالام اتروڑ کے بینظیر اِنکم سپورٹ/احساس پروگرام کٹوتی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کالام کے مقامی صحافی حیات محمد کالامی، رحمت دین صدیقی اور ان کی ٹیم کے خلاف سیاسی پارٹی کے مقامی کارکن سرگرم ہوگئے۔ حیات محمد کالامی کے مطابق اتروڑ میں بی آئی ایس پی/احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں سے کٹوتی کے معاملے پر وہ مسلسل انوسٹی گیٹیو رپورٹس تیار کررہے ہیں اب تک حاصل ہونے والی معلومات میں کئی ایک شکوک وشبہات ہیں اور وہ انہی شکوک و شبہات کو دور کرنے کیلئے مسلسل مختلف مقامی لوگوں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں، پتہ  نہیں کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو کیا خوف ہے کہ وہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے انہیں اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر ان پر رشوت لینے کے الزامات لگائے جارہے ہیں تو کبھی نازیبا الفاظ کا استعمال ہورہا ہے اور بعد میں سوشل میڈیا سے یہ چیزیں ہٹا دی جاتی ہیں، رپورٹ مرتب کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں صحافی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اب تک ان سوالات کا جواب نہیں دے رہے کہ ایک ہی طرح الزام یعنی چار سو روپے کٹوتی پر گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کو کس کے کہنے پر فوری رہا کردیا گیا، جبکہ دو کو مجاز عدالت میں مقدمہ لڑنا پڑ رہا ہے؟ ڈی سی سوات کے آفیشل پیج سے رہا ہونے والے ملزم کی تصویر کیوں ہٹادی گئی ؟

انتظامیہ پی ٹی آئی راہنما وٹس ایپ حکم نامہ دینے سے کیوں انکاری ہے؟

اسسٹنٹ کمشنر نے ایک ملزم کو گرفتاری کا حکم کیوں جاری نہیں کیا؟

اس حوالے سے تحقیقاتی رپورٹس ترتیب دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر معلومات فراہم نہیں کررہے جبکہ اس کیس میں گرفتار تیسرے مبینہ ملزم کے بارے میں بھی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔

اب تک اتروڑ میں 49 کے قریب  کارڈ سلیم نے پاس کئے  اور گبرال میں 102کارڈ احسان نے دئےگرفتاری کے بعد 

دونوں vc میں سنٹرز بند کردئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More