سوات: باہر سے آنے والے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں سے 15 افراد سوات آئے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل بریکوٹ میں کورونا وائرس کے پانچ کیسز سامنے آگئے جن کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جوبریکوٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ایم ایس بریکوٹ ہسپتال ڈاکٹر فخر عالم کا کہنا ہے  کہ تحصیل پنچاب کے علاقہ لودھراں اور بلوچستان کے علاقہ لورائی سے تبلیغی جماعت کے پندرہ افراد  سوات آئے تھے اور لنڈاکے چیک پوسٹ پر ان کی سکریننگ کی گئی تھی جبکہ بریکوٹ سول اسپتال میں انہیں تین دن رکھا گیا تھا۔متاثرہ افراد کے کورونا ٹیسٹ آج اسپتال انتظامیہ کو موصول ہوئے جن میں پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ دس افراد کے ٹیسٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔متاثرہ پانچ افراد کو بریکوٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دس افراد کو ان کے آبائی علاقوں روانہ کردیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی کردی گئی ہیں کہ وہ بھی 14 دن تک گھروں سے باہر نا نکلے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More