سوات پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے سرگرم ہیں۔پولیس کے مطابق ایس ایچ اُو شہیدانوں وینئی حیات خان نے دورانِ گشت ملزم محمد عالم ولد شیر عالم سکنہ کوز شور کے قبضہ سے 1070گرام چرس اور 30بور پستول بمعہ 5عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔اسی طرح دوسری کارروائی ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کی نگرانی میں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ایس ڈی پی اُو سٹی سرکل دیدار غنی، ایس ایچ اُو مینگورہ انور خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سلمان خان ولد عبد الحمید سکنہ ملوک آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1065گرام چرس برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ ملزم فاروق ولد تاج محمد خان سکنہ شریف آباد گلی نمبر ۳کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔تھانہ سیدوشریف ایس ایچ اُو اعجاز خان نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حضرت اسلام عرف تورے سکنہ محلہ اجر گلکدہ نمبر 1سے 105گرام ہیروئین اور 24000روپے نقد برآمد کرکے اُن کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More