کورونا لاک ڈاؤن: فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق توسیع 30 اپریل کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کے لیے کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نوٹم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اس دوران خصوصی اجازت والی ریلیف اور کارگوپروازیں آپریٹ کرتی رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی جس میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More