پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، حادثات میں 2 بچے جاں بحق

پنجاب(ویب ڈیسک)پنجاب بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،تاہم ساہیوال اور قصور میں چھتیں گرنے 2 بچے جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ جمعرات کی رات سے صوبہ بھر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، کہیں موسلا دھار تو کہیں رم جھم ہوتی رہی جب کہ کئی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ گرج چمک بھی ہوئی۔

محکمہ موسیمات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں آندھی کی رفتار 80کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش اور شیخوپورہ میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ قصور میں 2گھروں کی چھتیں گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے، اسی طرح ساہیوال میں چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ بارش سے کئی فیڈر بند ہونے سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 دن خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More