سوات : ایک ہی گھر سے تین جنازے،کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید چار افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مینگورہ کے محلہ زمرد کان چار دن قبل گوہر ایوب نامی شخص جاں بحق ہوا تھا جس کے  بعد ان کی والدہ اور والد بھی فوت ہوگئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ملنے والے رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مذکورہ خاندان کے دیگر چار افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ محلے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے اور باقی مشتبہ افراد سے ٹیسٹ کے نمونے لئے جا رہے ہیں۔

مینگورہ میں پانچ دنوں کے اندر اندر ایک ہی خاندان سے تین جنازے نکلے اور ان جنازوں میں سیکڑوں افراد بھی شریک ہوئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے بعد اب مزید سیکڑوں افراد کورونا سے متاثر ہوں گے مینگورہ شہر میں یہ وائرس اب مزید پھیلے گا اور پورا شہر متاثر ہوسکتا ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 84 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More