ایم پی اے فضل حکیم کی سیاست نے 250 تک گھرانوں کو کورونا کے منہ میں ڈال دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پی کے 5 کے ایم ہی اے فضل حکیم نے مینگورہ اور سیدو شریف کے 250 گھرانوں سمیت دیگر سینکڑوں گھرانوں کو کورونا وباء میں دھکیل دیا ہے۔ چند روز قبل مینگورہ کے محلہ زمرد کان میں ایک شخص گوہر ایوب کی موت کے بعد محکمہ صحت نے مذکورہ شخص کے گھرانے سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لیکر لیبرٹری بھجوائے دئے تھے اور اہل خانہ کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس کے ایک دن بعد مذکورہ گھر میں ایک معمر خاتون جبکہ اگلے روز ایک معمر شخص کی بھی موت واقع ہوگئی۔

مشتبہ اموات کی وجہ سے اہل محلہ اور رشتہ دار ہر طرح سے احتیاطی تدابیر اور سوشل ڈسٹنس اپنائے ہوئے تھے لیکن اس گھرانے کے افراد سے فاتحہ خوانی کیلئے ایم پی اے فضل حکیم مسلسل آتے رہے جس سے یہ افواہ پھیل گئی کہ ان افراد میں کورونا وائرس نہیں ہے اور ان کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔ افواہ پھیلنے اور فضل حکیم ایم پی اے کے موجودہ گھرانے کے ساتھ فاتحہ خوانی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر عام لوگوں کا بھی خوف دور ہوگیا اور سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین متاثرہ گھرمیں فاتحہ خوانی کیلئے پہنچ گئے۔ گزشتہ روز جب ان افراد کے رزلٹ آئے تو جاں بحق ہونے والے دو افراد سمیت مزید دیگر چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد جنازہ اور فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والے گھرانے شدید پریشانی کا شکار ہے۔ عوام نے ایم پی اے فضل حکیم کے اس غیر سنجیدہ اور مجرمانہ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کورونا ٹیسٹ لینے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More