شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

میران شاہ(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید اور تین سپاہی زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک سپاہی حوالدار اکبر حسین خان شہید جب کہ 3 سپاہی زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید حوالدار اکبر حسین خان کا تعلق تحصیل دیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرکے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...