او آئی سی کی بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلاموفوبیا مہم کی مذمت

جدہ(ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلاموفوبیا مہم کی مذمت کردی۔ ایک بیان میں او آئی سی کی انسانی حقوق کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک اور تشدد کیا جارہا ہے۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ بھارتی حکومت مظلوم مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی بیان میں کہا تھا کہ مودی حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے متعصب بھارتی میڈیا ملک میں کورونا پھیلنے کا الزام بھارت پر لگا رہا ہے اور سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی نفرت انگیز مہم کے باعث بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک سرکاری اسپتال میں کورونا کے مسلمان مریضوں کو ہندو مریضوں سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More