بحرین کے علاقے بالاکوٹ میں نو افراد صحت یاب،قرنطینہ ختم کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بحرین  کے علاقے بالاکوٹ  سے قرنطینہ ختم کردیا گیا،متاثرہ نو افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے۔ سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے بالاکوٹ میں مرحوم فضل ربی کے خاندان کے نو افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد پورے علاقے کو قرنطینہ قرار دیا گیا تھا۔ متاثرہ افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے گئے اور آج اُن نو افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے جس کے بعد علاقے سے قرنطینہ ختم کردیا گیا۔مذکورہ خاندان کے افراد میں باورخان، عالم زیب،وزیر ذادہ، باغی  شاہ، جنید، محمد اقبال اور تین خواتین شامل تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More