پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ

پشاور(ویب ڈیسک)الوداعی تقریب میں پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر، حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور حکومتی احکامات ہوا میں اڑانے والے ڈپٹی کمشنر کے خلاف ایکشن لے لیا، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کا باجوڑ سے تبادلہ کیا گیا تاہم الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری بلڈنگ میں مہمانوں کی تعداد جمع ہوئی جہاں نہ سماجی رابطے کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے۔

سوشل میڈیا پر ڈسی باجوڑ کی الواداعی تقریب کی تصاویر وائرل ہونے پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف سیکریٹری نے ان کا محکمہ صحت میں ہونے والا تبادلہ منسوخ کر دیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے جب کہ موجودہ حالات میں غلطی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More