سوات: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد106 تک پہنچ گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس  کے مزید 16 مثبت کیس سامنے آگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 106 ہو گئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق مدین کے علاقے بشیگرام میں مزید آٹھ افراد جبکہ خزانہ شموزئی میں مزید تین افراد اور دیگر علاقوں میں مزید پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

محکمہ صحت سوات کے مطابق ضلع بھر میں اب تک گیارہ افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ اب تک کل کیسز کی تعداد713 تک پہنچ گئی ہیں جن میں 477 منفی اور 106 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 130 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے جبکہ ضلع بھر میں اب تک 29 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More