حکومت کی غفلت سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،محمد امین

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ حکومت کی غفلت اور غلط لائحہ عمل کی وجہ سے کورونہ میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔جب یہ وبا (بیماری) نہیں پھیلی تھی تو حکومتی انتظامیہ نے لاک ڈ اؤن میں سختی کر رکھی تھی اور اب جب کورونا صوبے کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے تو حکومت نے لاک ڈاؤن عملاً ختم کر دیاہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی سوات کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے میں کنفیوز نظر آرہی ہے۔کرونا وائرس خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور سب سے زیادہ اموات بھی ہور ہی ہے جوکہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز غریبوں اور مستحقین کی مدد کررہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی تمام اداروں کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جو اس مشکل حالت میں عوام میں گھس کر عوام کی خدمت کیلئے الخدمت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More