سوات: کے پی فوڈ اتھارٹی کا بیکریوں پر چھاپے،متعدد پر جرمانے عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کے پی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تمام تحصیلوں میں خوراکی اشیاء کا معائنہ جاری، مینگورہ اور گرد و نواح میں بیکریوں کے گودام کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر صفائی کی ناقص صورتحال پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ بیکریوں سے زائد المعیاد مشروبات قبضے میں لے لئے گئے۔اس کے علاوہ تحصیل چارباغ اور مٹہ میں بھی خورا کی اشیاء کا معائنہ کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کے مطابق سوات میں ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور ناقص خوراک کی اشیاء کے خلاف کاروائیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان کی سربراہی میں ہورہی ہے۔ اس سلسلے ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی سھیل خان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ مہینے کے آخر میں پیش کی جائے گی۔ کورونا وباء کے اس عالم میں فوڈ اتھارٹی سوات کے ذیلی افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More